ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سال 2019 ہوگا حقیقی تبدیلی کا سال: چندر کمار بوس

سال 2019 ہوگا حقیقی تبدیلی کا سال: چندر کمار بوس

Sun, 02 Sep 2018 20:33:56    S.O. News Service

کولکاتہ،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پڑ پوتے اور مغربی بنگال بی جے پی کے نائب صدر چندر کمار بوس اپنے بیانوں کو لے کر ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اپنی ہی پارٹی کے قیادت کے خلاف بیان بازی کرکے بی جے پی کو بیک فٹ پر لائے ہوئے ہیں۔

اب انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ 2019کا سال حقیقی طور پر تبدیلی کا سالہوگا ۔ اتوار کی صبح انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں 2019کا سال بہت ہی اہم ہے ۔ یہ حقیقی تبدیلی کا سال ہوگا۔بوس نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں یہ نئی طاقت ابھرے گی جو پوری سیاست کو بدل کر رکھ دے گی۔

انہوں نے عام لوگوں سے بھی اس لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ چندر بوس نے سوامی وویکا نند ،گرو دیو رویندر ناتھ ٹیگور، شاعر نذر الاسلام اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصاویر بھی شیئر کیا ہے ۔ ٹوئٹ کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ شروع ہو گیا ہے ۔ بر سر اقتدار ترنمول کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ چندر کمار بوس ماننے لگے ہیں کہ نریندرمودی سرکار کو ہٹانے کی ضرورت ہے ۔ اقتدار کی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ان کا اعتماد ہے کہ 2019میں عظیم اتحاد مرکز سے نریندر مودی کی سرکار کو اکھاڑ پھینکے گا۔

اس سلسلے میں ریاستی بی جے پی کے ایک دوسرے لیڈر نے بتایا کہ چندر کمار بوس نے جن لوگوں کی تصاویر شیئر کی ہیں وہ بی جے پی کے آدرش ہیں۔ وہ کہنا چاہتے ہیں کہ جس طرح سے سیاسی فائدے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں نے عظیم اتحاد کیا ہے ان کی شکست ہو گی ۔2019کا سال بھارت کی سیاست میں تبدیلی کا سال ہوگا۔


Share: